Coronavirus

6/recent/ticker-posts

اومیکرون سب کے گھر دستک دینے والا ہے، بل گیٹس

بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ سب کے گھرپر دستک دینے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا ہے کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں، اومیکرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انھوں نے چھٹیوں کے اپنے بیش تر منصوبے منسوخ کر دیے ہیں کیوں کہ ان کے قریبی دوست کرونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بل گیٹس نے لکھا جب ایسا لگ رہا تھا کہ زندگی اب معمول پر آ جائے گی لیکن ہم وبائی مرض کے بدترین دور میں داخل ہونے لگے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments