Coronavirus

6/recent/ticker-posts

کرونا وائرس کی خطرناک قسم اومیکرون سے کیسے بچا جائے؟

اب تک تحقیق اور معلومات کی کمی کے باعث حتمی طور پر اومیکرون کے اثرات سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنس دان یہ جاننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں لیکن فی الحال احتیاط ہی سب سے مفید راستہ ہے۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس بات پر ہی زور دیا جا رہا ہے کہ اومنیکرون کے خلاف مزاحمت کے لیے ویکیسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور جو لوگ اب تک ویکیسن سے محروم ہیں ان تک ویکیسن پہنچائی جائے۔ ساتھ ہی ساتھ کورونا کے خلاف طے شدہ حفاطتی اقدامات پر عمل درآمد بھی اومیکرون سے بچاو میں مدد دے سکتے ہیں۔ یعنی ماسک پہننا اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھنا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد اعلان کیا کہ اس وقت پریشانی میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ 'اگر لوگ ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں تو نئے لاک ڈاون کی ضرورت نہیں۔'

بشکریہ بی بی سی اردو


Post a Comment

0 Comments